2 اکتوبر، 2022، 9:29 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84902500
T T
0 Persons

لیبلز

دشمن ملک کی ترقی پر ناراض ہیں: ایرانی صدر

2 اکتوبر، 2022، 9:29 PM
News ID: 84902500
دشمن ملک کی ترقی پر ناراض ہیں: ایرانی صدر

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے ملک کی ترقی اور موجودہ رکاوٹوں اور مسائل کو دور کرنے کی کوششوں کو دشمن کی سازشوں سے نمٹنے کا سب سے اہم طریقہ قرار دیا اور کہا ہے کہ دشمن ہمیشہ کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے لیکن مسائل کو حل کرنے اور فرائض کی انجام دہی میں دشمن کی طرف سے کسی بھی سازشوں کے موقع کو دور کرتا ہے۔

یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے اتوار کے روز کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مختلف میدانوں بالخصوص اقتصادی میدان میں تیرہویں حکومت کی کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج دشمن ملک کی ترقی اور خوشحالی اور ایرانی قوم کی راحت میں رکاوٹیں ڈالنے کے لئے اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لا رہا ہے اور ہم اس مذموم مقصد کے حصول میں اضافی محنت اور کوششوں سے دشمن کو ناکام بنانے اور لوگوں کے دلوں میں امید پیدا کرنے کے پابند ہیں۔

صدر رئیسی نے حالیہ فسادات میں عوام کی بیداری اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے میں واقعات کی صحیح بیانیہ اور درست وضاحت کے اہم اور موثر کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن بنیادی ضروریات کو پورا کرنے اور اصولوں سے پیچھے ہٹے بغیر ملک کو ترقی کی سمت گامزن کرنے کی کوششوں سے ناراض ہے اور ملک پر کاری ضرب لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایرانی صدر حالیہ فسادات میں دشمنوں اور سازشیوں کو ناکام بنانے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عوام کی مخلصانہ خدمت اور ان کے مسائل سے نمٹنے کو ملک میں امید بڑھانے کے لیے ضروری سمجھا اور اس بات پر زور دیا کہ حکومت چوبیس گھنٹے کوششوں کے ساتھ دشمنوں کے مذموم مقاصد کے حصول میں ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .